منگل, 28 ستمبر 2021

تازه‌ ترین عناوین

آمار سایت

مہمان
55
مضامین
468
ویب روابط
6
مضامین منظر کے معائنے
626480
comintour.net
stroidom-shop.ru
obystroy.com
лапароскопия паховой грыжи

???? غــدیــر کی اهــمــیــت 

 

 

❣️ غدیر نبوت کا امامت اور مہدویت سے رابطے کا نام ہے۔ 

غدیر صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں ہے۔۔۔ جس طرح سے عام تاریخی واقعات ہوتے ہیں۔

غدیر ایک جاری چشمہ ہے۔ جو ہمیشہ کے لیے جاری اور مستمر ہے۔

 

⁉️ غدیر کی اتنی اہمیت کیوں؟؟

 

1️⃣ صحیح عقیدے اور صحیح مذہب کا انتخاب غدیر پر موقوف ہے۔ کوئی انسان آج درست مذہب انتخاب کرنا چاہے، درست نماز پڑھنا چاہے۔۔۔ روزہ۔۔۔ حج۔۔۔ قرآن کو سمجھنا چاہے۔۔۔ اسے درست غدیر سمجھنے کی ضرورت ہے۔۔۔ غدیر کے بعد ایک مکتب امامت وجود میں آیا اور ایک مکتب خلافت۔۔

سجدے میں خاک رکھیں یا نہیں؟ بسم اللہ بلند آواز سے پڑھیں؟ وضو میں سر کا مسح کریں یا دھوئیں؟ اذان کس طرح ہو؟ نکاح کس طرح ہو؟ طلاق کس طرح ہو؟؟ ان تمام مسائل کی جڑ غدیر میں ہے۔۔

جس نے درست مذہب اختیار کرنا ہو۔۔ درست عقیدہ اختیار کرنا ہو۔ درست اعمال اختیار کرنے ہو۔۔ جڑ غدیر ہے۔

 

2️⃣ غدیر کی اہمیت کی دوسری وجہ اسلام کا سیاسی نظام ہے۔۔ جس کا استمرار زمانہ غیبت میں ولایت فقیہ ہے۔۔ غدیر صرف امام علی علیہ السلام کی امامت کا اعلان نہیں بلکہ ان کے بعد کے گیارہ اماموں کی امامت کا اعلان ہے۔ اماموں کے بعد فقہاء کی مرجعیت کا بھی اعلان ہے۔ پس تا قیامت تک کی دینی مرجعیت کی بنیاد اور اساس غدیر میں ہے۔ پس غدیر صرف تاریخی مسئلہ نہیں۔ عقیدتی مسئلہ بھی ہے۔ سیاسی مسئلہ بھی ہے۔ اجتماعی مسئلہ بھی ہے۔۔ 

پس امامت نے، مرجعیت نے، اپنی شرعیت اور حجیت غدیر سے لی ہے۔۔

ی

3️⃣ غدیر ہمارے سامنے رول ماڈل پیش کرتی ہے۔ جن کو دیکھ کر ہم نے زندگی گزارنی ہے۔۔۔ زندگی کے تمام پہلووں میں۔

ملک چلانے کے لیے عہد نامہ مالک اشتر دیکھ لیں۔۔۔ پیامبر اکرمﷺ کو سمجھنا ہو نہج البلاغہ کھول لیں۔۔۔ خدا سے راز و نیاز کرناہے صحیفہ سجادیہ کھول لیں۔۔ ظالم کے ساتھ برتاو دیکھنا ہو تو کربلا رول ماڈل ہے۔۔۔ 

 

???? استفادہ از درس ڈاکٹر رفیعی

Submit to DeliciousSubmit to DiggSubmit to FacebookSubmit to Google PlusSubmit to StumbleuponSubmit to TechnoratiSubmit to TwitterSubmit to LinkedIn