تازه ترین عناوین
- سوال و جواب » مستحب قربانی کے احکام
- حیوان کو زبح کرنے کے شرایط
- عظمت حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا
- صلح امام حسن علیه السلام پر اجمالی نظر
- عبادت کرنے والوں کی تین اقسام
- اعمال كے مجسم ہونے اور اس كي حقيقت
- امام زین العابدین علیہ السلام اور ان کے القاب
- بعثت کا فلسفہ، امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی کی نگاہ میں
- رہبر انقلاب اسلامی نے امن و امان کے تحفظ کو اتنہائی اہم اور ملک کی اولین ترجیح قرار دیا
- قرآن مجید اور روایتوں میں، وجوب، حرمت یا استحباب و مکروہ کے سلسلہ میں امرو نہی کی دلالت کیا ہے؟
- مرجعیت اور تقلید سے کیا مراد ہے؟ کیا تقلید ایک قابل مذمت امر ہے؟
- اتحاد و یکجہتی کی سب سے اہم ضرورت ہے،رہبر معظم
- فلسطین کا دفاع اسلام کا دفاع ہے/ صیہونی، حزب اللہ سے پہلے سے کہیں زیادہ دہشت زدہ ہیں
- امریکہ کاغذ پر لکھتا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات کئے جائیں لیکن عملی طور رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے
- آرمی چیف نے کرپشن کے الزام میں13فوجی افسروں کو برطرف کردیا
- حضرت زینب سلام اللہ علیہا
- اولاد کے حقوق
- نگاهى به تولد و زندگى امام زمان(عج)
- بنجامن نیتن یاہو کا ایران مخالف دورہ امریکا
- عراق؛ صوبہ دیالہ کے علاقے السعدیہ اور جلولاء سے داعش کا صفایا
آمار سایت
- مہمان
- 50
- مضامین
- 456
- ویب روابط
- 6
- مضامین منظر کے معائنے
- 560416
آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی وفات پاگئے
- تفصیلات
- تحریر Hakimi
- مشاہدات: 608
آیتاللہ سید محمود ہاشمى شاہرودى 1948 کو نجف اشرف میں ایک مذہبی گھرانے میں متولد ہوئے اور آپ حسینی سادات میں سے ہیں۔ آپ کے والد گرامی مرحوم آیتاللہ سیدعلى حسینى شاہرودى مرحوم آیة اللہ العظمی خویی کے ممتاز شاگردو میں سے تھے جنہوں نے آپ کے فقہ اور اصول کے دروس کو تحریر کیا۔
آیتاللہ ہاشمیشاہرودی مفکر اسلامی، اور ماہر فلسفی، مجتہد اور زمان شناس مجتہد آیت اللہ شہید سیدمحمدباقر صدر کے شاگردوں میں سے تھے۔
آیتاللہ ہاشمى شاہرودى کے دیگر اساتدہ میں حضرت امام خمینى(رہ) و حضرت آیت اللہ العظمى خویى(رہ) کے نام سر فہرست ہیں جن کی آپ نے کئی سال شاگردی اختیار کی ۔
آیتاللہ ہاشمى شاہرودى نے بہت ساری علمی اور سماجی خدمات انجام دیا۔ امام خمینی نے مجلس اعلاى عراق کے ایک وفد سے ملاقات میں آپ کو ہر کام سے زیادہ قم میں درس پڑھانے پر زور دیا اور آپ قم میں آتے ہی فقہ اور اصول کا درس خارج شروع کیا۔
ایرانی عوام نے امریکہ کے خلاف ریلیوں کے ذریعے واشنگٹن کو مایوس کر دیا: خطیب جمعہ تہران
- تفصیلات
- تحریر jwahri
- مشاہدات: 1231
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ تین نومبر سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن کے موقع پر ایرانی عوام کے امریکا مخالف مظاہروں اور ریلیوں نے واشنگٹن کو مایوس کردیا ہے
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے تین نومبر سامراج کے خلاف جد وجہد کے قومی دن کو امریکا سے ایرانی عوام کی نفرت و بیزاری کے اعلان کا دن قراردیا اور کہاکہ امریکا سے ایرانی عوام کی نفرت و بیزاری دینی اور اخلاقی دونوں پہلوؤں کی حامل ہے - تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکا کو اثر و رسوخ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے کیونکہ امریکا نے ایرانی عوام سے کھل کر اپنی دشمنی کا اعلان کیا ہے- اور وہ کسی بھی انسانی اصول و ضوابط کا پابند نہیں ہے -
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایٹمی معاہدے نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ امریکا وعدہ خلافی کرتاہے اور جھوٹا ہے کہاکہ امریکا سے مذاکرات کرنے سے ایران کی کوئی مشکل حل نہیں ہوگی اور ہمیں امریکا سے مذاکرات کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے -
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ اگر ایٹمی معاہدے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو اتنا ہی بہت ہے کہ اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا کہ امریکا جھوٹا ہے اور وعدہ خلافی کرتاہے- انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو ایران میں دوبارہ پیررکھنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے اور امریکا کی دشمنی کو ایک لمحے کے لئے بھی فراموش نہیں کرنا چاہئے کیونکہ امریکا نے عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن یعنی صیہونی حکومت کی حمایت سے ایک لحمے کے لئے بھی ہاتھ نہیں کھینچاہے -
لاکھوں حجاج کرام رمی جمرات میں مصروف
- تفصیلات
- تحریر jwahri
- مشاہدات: 1382
لاکھوں حجاج کرام رمی جمرات میں مصروفلاکھوں حجاج کرام رمی جمرات میں مصروف
لاکھوں حجاج کرام منیٰ میں حج کے ایک اور رکن رمی جمرات میں مصروف ہیں۔ حجاج کرام نے گزشتہ روز میدان عرفہ میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا تھا جس کے بعد وہ مزدلفہ چلے گئے تھے جہاں انہوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منٰی روانہ ہوئے۔
ایران کی کامیابیاں شہدا اور جانبازوں کی شجاعت اور فداکاری کی مرہون منت ہے، رہبر معظم
- تفصیلات
- تحریر jwahri
- مشاہدات: 973
ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے رہبر انقلاب کا پیغام
ایران کی کامیابیاں شہدا اور جانبازوں کی شجاعت اور فداکاری کی مرہون منت
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ آج ایرانی عوام کی کامیابی، شہدا اور جانبازوں کی شجاعت و فداکاری کی مرہون منت ہے-
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کو ہفتہ دفاع مقدس اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہدا کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا کا سلام ہو ان شہیدوں پر کہ جن کی حیات اور موت، اسلامی معاشرے کی سربلندی کا باعث بنی -
رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں جو جمعرات کو پورے ایران میں شہدا کی قبرستانوں میں مخصوص پروگراموں کے انعقاد اور ان کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائے جانے کی رسومات کے موقع پر جاری کیا گیا ، فرمایا کہ خداوندعالم کا شکرادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمارے دور میں شہادت کے اعلی معنی و مفہوم کو مجسم کیا اور پاک و منور قلوب کو شہادت کا مشتاق بنایا -
رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ دفاع مقدس کے شہیدوں اور جانبازوں نے اس وقت ایرانی عوام کی زندگی کی فضا کو اپنی معنویت سے روشن کررکھاہے، فرمایا کہ بیدار دل اور بینا آنکھیں اس فضا سے بہرہ مند ہورہی ہیں اور اس معنوی ذخیرے میں جو نئے اسلامی تمدن کی جانب آگے بڑھنے کا محرک ہے، روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور زندگی کو روح و تازگی عطا کررہاہے-
رہبر انقلاب اسلامی نے امن و امان کے تحفظ کو اتنہائی اہم اور ملک کی اولین ترجیح قرار دیا
- تفصیلات
- تحریر jwahri
- مشاہدات: 1738
رہبر انقلاب اسلامی نے معاشرے کی سماجی اور اخلاقی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پولیس فورس کے کمانڈروں اور اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے امن و امان کے تحفظ کو اتنہائی اہم اور ملک کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امن و امان کے بغیر لوگوں کی روز مرہ زندگی، ملک کی سائنسی ، علمی اور اقتصادی سرگرمیاں نیز حکومت نہیں چل سکتی ۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ استقامتی معیشت کے حوالے سے کوئی بھی کام اور اندرونی صلاحیتوں پر منحصر پاکیزہ معیشت کا قیام بھی امن و سلامتی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بدامنی کی جڑوں کی تلاش کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ، پولیس کے اعلی افسران میں کردار کی سلامتی، باریک بینی اور احساس ذمہ داری کا وجود اور وزیرداخلہ کا پدارانہ سلوک ، ایسا ماحول فراہم کر رہا ہے جس سے مطلوبہ اہداف تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیاد فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام کے ذہنوں میں پولیس کا مثبت تصور پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ بے رحمی سے پاک طاقت ، اندرونی سلامتی، بروقت کاروائی، عوام سے محبت اور ان کی مدد اور قانون کی پاسداری ایسے عوامل ہیں جن کے ذریعے پولیس کے تصور کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے سینتیس سال سے جاری دشمن کی کوششوں کے باوجود ایران کی ترقی کے عمل کو بہترین اور دائمی قرار دیا اور واضح کیا کہ ، اسلامی حکومت نے عوام کی حمایت سے دشمن کی ناک رگڑ کر رکھ دی ہے اور ملک میں مایوسی، بد اعتمادی اور اختلافات پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد و یکجہتی کو محفوظ رکھیں کیونکہ قوم کی تقسیم، بٹوارہ، اور پولارائزیشن ایسی کاری ضربیں ہیں جو دشمن ہم پر لگانا چاہتا ہے۔
Menu
آن لائن افراد
ہمارے ہاں 11 مہمان اور کوئی رکن نہیں آن لائن ہیں۔