اتوار, 08 دسمبر 2019

تازه‌ ترین عناوین

آمار سایت

مہمان
39
مضامین
430
ویب روابط
6
مضامین منظر کے معائنے
413465

گلگت بلتستان کونسل کی 6 نشستوں پر امیداروں کے انتخاب کے لیے اسمبلی کے ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر رحیم گل نے نتائج کا اعلان کیا۔

اعلان کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 6 میں سے 4 جب کہ اسلامی تحریک اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی منتخب ہونے والے ہر امیدوارنے 5 ووٹ حاصل کیے۔

امیداروں کو ملنے والے ووٹوں کے تحت (ن) لیگ کے ارمان شاہ، سلطان علی، اشرف صدا اور وزیر اخلاق حسین جب کہ اسلامی تحریک کے محمد عباس رضوی اور آزاد امیدوار سید افضل کامیاب قرار پائے ہیں۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کونسل وزیراعظم ، وزیراعلیٰ اور گورنر گلگت بلتستان سمیت 15 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔

6 ارکان کا انتخاب بذریعہ قانون ساز اسمبلی کیا جاتا ہے جب کہ دیگر ارکان کی تقرری کا نوٹی فکیشن وفاقی حکومت ان کے عہدے کی مناسبت سے عمل میں لاتی ہے۔

کونسل کا چیئرمین بالحاظ عہدہ وزیراعظم پاکستان ہوتا ہے۔

 

Submit to DeliciousSubmit to DiggSubmit to FacebookSubmit to Google PlusSubmit to StumbleuponSubmit to TechnoratiSubmit to TwitterSubmit to LinkedIn