عراقی فوج نے دھشتگرد ٹولے داعش کے مقابلہ میں پیشقدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبہ دیالہ کے دو علاقوں السعدیہ اور جلولاء کو داعش سے آزاد کروا لیا ہے۔ تصاویر
عراق کی عسکری تنظیم البدر کے سیکریٹری جنرل ھادی العامری نے کہا: عراقی فوجی رضاکار جوانوں کی قربانیوں کی بدولت صوبہ دیالہ کے علاقے السعدیہ اور جلولاء کو داعش کے کنٹرول سے خارج کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ سکیورٹی فورسز ان علاقوں میں داعش کے ذریعے زمین دوز کئے گئے مخفی بموں کو بھی ناکارا بنانے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
ادھر سومریہ نیوز نے رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کردوں کی پیشمرگہ فورس داعش کے مقابلے میں کئی علاقوں میں سڑکوں پر نکلی اور داعش کے متعدد افراد کو ہلاک کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق پیشمرگہ فورس نے داعش کے پانچ اہم افراد کو ہلاک کیا جبکہ متعدد دیگر افراد کو بھی واصل جہنم کیا ہے یہ واقعات ایسے حالات میں رونما ہو رہے ہیں کہ عراق کی فوج عوامی پشت پناہی کی وجہ سے مسلسل داعش کے مقابلہ میں پیشقدمی اختیار کئے ہوئے ہے۔