تازه ترین عناوین
- آداب ماہ محرم الحرام
- مباہلہ اہلبیت علیہم السلام کی شان اور ناصبیوں کی بے بسی
- غدیر کی اہمیت
- حضرت فاطمہ معصومہ (ع) کے فضائل و مناقب
- سوال و جواب » مستحب قربانی کے احکام
- حیوان کو زبح کرنے کے شرایط
- عظمت حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا
- صلح امام حسن علیه السلام پر اجمالی نظر
- عبادت کرنے والوں کی تین اقسام
- اعمال كے مجسم ہونے اور اس كي حقيقت
- امام زین العابدین علیہ السلام اور ان کے القاب
- بعثت کا فلسفہ، امام خمینی(رہ) اور رہبر انقلاب اسلامی کی نگاہ میں
- رہبر انقلاب اسلامی نے امن و امان کے تحفظ کو اتنہائی اہم اور ملک کی اولین ترجیح قرار دیا
- قرآن مجید اور روایتوں میں، وجوب، حرمت یا استحباب و مکروہ کے سلسلہ میں امرو نہی کی دلالت کیا ہے؟
- مرجعیت اور تقلید سے کیا مراد ہے؟ کیا تقلید ایک قابل مذمت امر ہے؟
- اتحاد و یکجہتی کی سب سے اہم ضرورت ہے،رہبر معظم
- فلسطین کا دفاع اسلام کا دفاع ہے/ صیہونی، حزب اللہ سے پہلے سے کہیں زیادہ دہشت زدہ ہیں
- امریکہ کاغذ پر لکھتا ہے کہ ایران کے ساتھ معاملات کئے جائیں لیکن عملی طور رکاوٹیں کھڑی کرتا ہے
- آرمی چیف نے کرپشن کے الزام میں13فوجی افسروں کو برطرف کردیا
- حضرت زینب سلام اللہ علیہا
آمار سایت
- مہمان
- 1787
- مضامین
- 472
- ویب روابط
- 6
- مضامین منظر کے معائنے
- 708445
امام محمد باقر علیہ السلام کی شخصیت اور انکے علمی کمالات
امام محمد باقر (ع) اہلبیت کے پاکیزہ اور نورانی سلسلے کے ایک فرد ہیں۔ آپ کی ذات عالم اسلام کی وہ عظیم علمی ذات ہے جس نے قرآن کے حقائق پہلی بار اس واضح انداز میں بیان کئے اور علوم کی پرتوں کو کھولا اس لئے آپ کا لقب ''باقر العلوم'' قرار پایا۔
١۔ابتدائیہ:
قرآن ہمیں لقد کان لکم فی رسول اﷲ اسوۃ حسنہ کے ذریعہ خلقت کے بہترین نمونوں کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ کوئی مکتب فکر اس وقت تک پائیدار نہیں ہوسکتا اگر اس میں کوئی عملی نمونہ نہ ہو۔ زیرِ نظر مقالے میں امام محمد باقر علیہ السلام کی حیاتِ طیبہ کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔
امام جواد (ع) کی شخصیت علمائے اہل سنت کی نظر میں
ماہ رجب کی 10 تاریخ کو 195 ہجری کو مدینہ منورہ کے مبارک آسمان پر چودویں کا مبارک چاند محمد تقی الجواد کے نام سے طلوع ہوا، کہ جسے امام رضا (ع) نے اسلام کا مبارک ترین مولود قرار دے کر اس چاند کی روشنی میں مزید چار چاند لگا دئیے۔
آپ کے والد حضرت علی بن موسی الرضا سلام الله عليہ اور مادر گرامی خَيزُرَان سلام الله عليہا تھیں۔ امام جواد، اپنے والد امام رضا کی مبارک زندگی کے تقریبا آخری حصے میں، اس دنیا میں تشریف لائے اور اپنے وجود گرامی سے سلسلہ امامت کے منقطع ہونے کا گمان کرنے والوں کی باطل امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
امام محمد تقی علیہ السلام کے فضائل کا مختصر جائزہ
امام ابو جعفر ؑ لوگوں میں سب سے زیادہ سخی وفیاض تھے، اکثر لوگوں کے ساتھ نیکی کرتے اور آپ ؑ کا فقراکے ساتھ نیکی کرنا مشہور تھا اور آپ کو آپ کے بہت زیادہ کرم اور سخاوت کی وجہ سے جواد کے لقب سے نوازا گیا
حضرت امام محمد تقی علیہ السلام حضرت امام محمد تقی ؑ دنیا کے تمام فضائل کے حامل تھے ،دنیا کے تمام لوگ اپنے مختلف ادیان ہونے کے باوجود آپ ؑ کی غیر معمولی صلاحیتوں سے حیرت زدہ تھے ،آپ ؑ سات سال اور کچھ مہینے کی عمر میں درجۂ امامت پر فائز ہوئے ،آپ ؑ نے ایسے علوم و معارف کے دریا بہائے جس سے تمام عقلیں مبہوت ہو کر رہ گئیں ، تمام زمانوں اور آبادیوں میں آپ ؑ کی ہیبت اور آپ کی عبقری (نفیس اور عمدہ )صفات کے سلسلہ میں گفتگو ہونے لگی۔ اس عمر میں بھی فقہا اور علماء آپ ؑ سے بہت ہی مشکل اور پیچیدہ مسا ئل پوچھتے تھے جن کا آپ ؑ ایک تجربہ کار فقیہ کے مانند جواب دیتے تھے ۔ راویوں کا کہنا ہے کہ آپ ؑ سے تین ہزار مختلف قسم کے مسائل پوچھے گئے جن کے جوابات آپ ؑ نے بیان فرمائے ہیں ۔ظاہری طور پر اس حقیقت کی اس کے علاوہ اور کو ئی وجہ بیان نہیں کی جا سکتی ہے کہ شیعہ اثناعشری مذہب کا عقیدہ ہے کہ خداوند عالم نے ائمہ اہل بیت ؑ کو علم ،حکمت ،اور فصل الخطاب عطا کیا ہے اور وہ فضیلت عطا کی ہے جو کسی شخص کونہیں دی ہے ہم ذیل میں مختصر طور پر اس امام ؑ سے متعلق بعض خصوصیات بیان کر رہے ہیں :
امام رضا (ع) کی شخصیت اہل سنت کے علماء کی نظر میں
امامت اور ولایت کے آسمان کے آٹھویں ستارے امام رضا (ع) 11 ذی القعدہ 148 ہجری قمری کو مدینہ میں امام موسی کاظم (ع) کے گھر پیدا ہوئے، آپ کی والدہ ماجدہ کا نام نجمہ خاتون تھا۔ امام رضا کے والدین کی شرافت اور برتری کسی پر پوشیدہ نہیں تھی اور نہیں ہے۔ امام (ع) کا نام علی اور لقب رضا رکھا گیا۔ 183 ہجری قمری میں ہارون الرشید ملعون کے امام کاظم (ع) کو شہید کرنے کے بعد، امام رضا 35 سال کی عمر میں مسند امامت اور ولایت پر جلوہ افروز ہوئے اور عالم کائنات کی ہدایت کا ذمہ خداوند کی طرف سے اپنے عہدے لیا۔
امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کا ثواب اور فضیلت
مترجم: سید لیاقت
معصومین علیہم السلام کی زیارت کی فضیلت میں بہت ساری روایات پیغمبرخدا صلی اللہ علیہ و آلہ اور اہلبیت علیہم السلام سے مروی ہیں جو اگر نہ بھی ہوتیں تب بھی مؤمنین سیرت معصومین علیہم السلام کو دیکھتے ہوئے والہانہ انکی زیارت پر کمربستہ نظر آتے، اس سے قطع نظر ہم یہاں امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت اور زیارت کے آداب کے سلسلے میں وارد ہونے والی روایات کو قارئین کے سامنے پیش کرتے ہیں:
Menu
آن لائن افراد
ہمارے ہاں 7 مہمان اور کوئی رکن نہیں آن لائن ہیں۔